کوئٹہ سے رواں ماہ خسرہ کے زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں ،ڈی ایچ او

January 22, 2021

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)ضلعی ناظم صحت کوئٹہ ڈاکٹر احمد زمان جمالی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے رواں ماہ خسرہ کے زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں ، متاثرہ علاقوں میں کیسوں کی جانچ کا عمل جاری ہے ،یہ بات انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انہوںنے کہا کہ رواں ماہ کوئٹہ سے خسرہ کے زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں اس سلسلے میں ٹیمیں تمام متاثرہ علاقوں میں جاکر کیسوں کی جانچ کر کے متاثرہ بچوں کو وٹامن اے کے قطرے اور ادویات فراہم کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مجموعی طور پر اب تک چار ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی گئی ہے، انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ایک سال سے دس سال تک کی عمر کے بچوں کو قریبی مرکز صحت یا موبائل ٹیموں سے خسرہ کا ویکسین ضرور لگوائیں۔