پھاٹک پر ٹریلر پھنس گیا، دو ٹرینیں لیٹ

January 22, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے پھاٹک پر ٹریلر پھنس گیا، دو ٹرینیں لیٹ ہوگئیں ٹرینیں لیٹ ہونے کے الزام میں غفلت برتنے والے ٹرالر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق جلیل آباد پولیس کو سہیل اقبال انسپکٹر نے استغاثہ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گراسمنڈی ریلوے پھاٹک پر ڈرائیور ملزم محمداقبال نے ڈرائیونگ میں غفلت برتتے ہوئے ٹریلر پھنسا لیا جس کی وجہ سے دوٹرین لیٹ ہوئی اور حکومت کےفیول کانقصان ہوا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔