سرگودھا: تھانیدار کی رسم مہندی میں قانون کی دھجیاں اڑادی گئیں

January 22, 2021

سرگودھا میں تھانیدار کی رسم مہندی کی تقریب میں قانون کی دھجیاں اڑادی گئیں۔ ڈی پی او نے نوٹس لے لیا۔

پولیس اہلکاروں اور رشتے داروں نے مہندی کی تقریب میں جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ کی۔

ایس ایچ او علی حسنین کی تقریب مہندی میں ہوائی فائرنگ کے واقعے کا ڈی پی او نے نوٹس لے لیا۔

ہوائی فائرنگ میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔


ایس ایچ او علی حسنین کو لائن حاضر کرتے ہوئے اُن کا نام بھی مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔

ایس ایچ او پر الزام ہے کہ انہوں نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کی اور فائرنگ کرنے والوں کو بھی نہیں روکا۔

ڈی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔