پولیس ملازمین کیلئے8 کروڑ سے زائد کی لاگت سے 24 رہائشی کوارٹر تعمیر

January 23, 2021

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے پولیس لائن میں پولیس ملازمین کے رہائشی کوارٹرز کے منصوبہ کاافتتاح کیا آر پی او نے اس موقع پر کہاکہ رہائشی کوارٹرز کا منصوبہ 8کروڑ 55 لاکھ 43 ہزار روپے لاگت سے مکمل کیا گیا اس منصوبہ کے تحت سکیل 1 سے 14تک پولیس ملازمین کے 24کوارٹر تعمیر کئے گئے انہوں نے کہا کہ رہائشی منصوبہ کی تکمیل سے ملازمین کے رہائشی مسائل کم ہوں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت محکمہ پولیس میں فلاحی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ ایک مطمئن ملازم ہی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے رہائشی کوارٹرز کی افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی آپریشن کیپٹن ریٹائرڈ ذیشان حیدر،ایس ایس پی انویسٹیگیشن کیپٹن ریٹائرڈ عامر خان نیازی،ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہ نواز،ایس پی ٹریفک محمد hظفر بزدار، اے ڈی آئی جی حسن رضا کھاکھی،ایکسئین بلڈنگ حیدرعلی اور ایس ڈی او بلڈنگ خدا بخش بھی موجود تھے۔