کراچی کا شوکت خانم اسپتال سب سے بڑا اور پاکستان کا جدید ترین مرکزِ شفا ہوگا، عمران خان

January 24, 2021

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے دوران سست روی کے بعد کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کے تہہ خانے (بیسمنٹ) کی تعمیر کا کام عمدہ رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کراچی کا یہ شوکت خانم ہسپتال سب سے بڑا اور پاکستان کا جدید ترین مرکزِ شفا ہوگا، انشاءاللہ۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں ہسپتال کی چند تصاویر بھی اپ لوڈ کی ہیں۔