کراچی ایئرپورٹ پر نصب تمام گھڑیاں تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند

January 24, 2021

کراچی (اسد ابن حسن) کراچی کے جناح ٹرمینل پر پہنچنے والے مسافروں کو ہفتہ کی صبح سخت پریشانی اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا جب پورے ایئرپورٹ پر تمام گھڑیاں صبح 7بج کر 52منٹ پر رک گئیں جو پر ٹھیک ہوئیں۔

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹ سروسز عامر محبوب کا کہنا تھا کہ تمام گھڑیاں الیکٹرومیگنیٹک نظام کے تحت کام کرتی ہیں، ان میں سیل نہیں ڈالے جاتے۔

یہ گھڑیاں فلائٹ ڈیٹا میکینزم سے منسلک ہوتی ہیں اور اس نظام میں شارٹ سرکٹ کی خرابی آئی تھی جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔