سکول لائبریریاں بنانے کا منصوبہ التواء کا شکار

January 24, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب کے 17 اضلاع میں قائم ایک ہزار سکولوں میں لائبریریاں بنانے کا منصوبہ التواء کاشکار ہوگیا ، بتایا گیاہے کہ لائبریریاں بنانے کا منصوبہ ایک سال سے التوا کا شکار ہے۔ ناقص حکمت عملی کی وجہ سے منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل نہ ہوسکا، محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کی جانب سے منصوبے میں چند تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، لائبریریوں کیلئے نئے کمرے بنائے جائیں گے، نئے کمرے بنانے کیلئے سکولوں سے جگہ بھی مانگ لی گئی ہے، لائبریرز کیلئے متعلقہ اتھارٹیز کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔