پاکستان، جنوبی افریقا کا نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن

January 24, 2021


نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن جاری ہے، دونوں ٹیمیں منگل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ثقلین مشتاق کی نگرانی میں ٹریننگ چل رہی ہے تو دوسری جانب شاہین شاہ اور حسن علی نئی گیند سے بولنگ پریکٹس کر رہے ہیں۔

وکٹ کیپر رضوان اور سرفراز نے ایک دوسرے کو ایجز پر کیچ کی پریکٹس کروائی، جبکہ اظہر علی کی نیٹس پر نئی گیند سے بیٹنگ پریکٹس بھی جاری ہے۔