قومی کلے شوٹنگ چیمپئن شپ کے ٹریپ اولمپک میں نیا ریکارڈ بریک

January 24, 2021

قومی کلے شوٹنگ چیمپئن شپ کے ٹریپ اولمپک میں نیا ریکارڈ بریک ہوگیا۔

ٹریپ اولمپک کیٹیگری میں عثمان صادق نے 159 اسکور بنا کر نیا ریکارڈ بنالیا، انھوں نے کرنل فرخ کا 157 اسکور کا ریکارڈ بریک کیا تھا۔

عثمان صادق کے شاندار کھیل نے ٹریپ اولمپک کو اسکیٹ اولمپک پر برتری دلادی۔

اسکیٹ اولمپک انفرادی کیٹیگری میں عثمان صادق گولڈ میڈل کے ساتھ سرِ فہرست ہیں۔

اسکیٹ اولمپک کے ٹیم ایونٹ میں پاک نیوی نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہوا ہے جبکہ اولمپک ٹریپ میں پاکستان آرمی نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہوا ہے۔

جونیئرز کے ٹریپ ایونٹ میں حسنین شکیل اور اسکیٹ اولمپک میں زاہد بٹ پہلے نمبر پر ہیں۔