کراچی میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

January 25, 2021

کراچی میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال، شمال مشرق اور شمال مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہوا میںنمی کا تناسب 30 سے 40 فیصد رہے گا۔

ادھر کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سائبرین ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سردی بڑھتے ہی کوئٹہ کے کئی علاقوں میں سوئی گیس پریشر دم توڑ گیا۔