شفقت محمود کی بیٹی انڈسٹری کی نامور اداکارہ نکلیں

January 25, 2021

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ تارا محمود ہیں، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی جانب سے متعدد مرتبہ والد اور والدہ کے ہمراہ تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔


گزشتہ برس فروری میں اداکارہ نے والد کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔ اداکارہ کی ایک جڑواں بہن بھی ہیں اور وہ تین بہنیں ہیں۔

والد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے تارا محمود نے لکھا کہ اللہ آپ کا سایہ ہم پر قائم رکھے اور آپ کو لمبی صحت والی زندگی عطا کرے۔آمین۔

خیال رہے کہ تارا محمود نے دیارِ دل، محبت صبح کا ستارہ ہے، رازِ الفت، سنو چندا ، انا اور دیگر مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔