جنت مرزا کس کی آنکھ کا تارا ہیں؟

January 25, 2021

پاکستان کی ٹاپ ماڈل و ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتادیا کہ وہ اپنی ماں کی آنکھ کا تارا ہیں۔

معروف تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے اپنی دو تصویریں شیئر کی ہیں ، جن میں انہوں نے جامنی اور کالے رنگ کا مغربی لباس پہنا ہوا ہے اور اُن کے بال کھلے ہوئے ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا کہ ’اپنی ماں کی آنکھ کا تارا ہو تم، کسی سستی شخصیت کے لیے ٹوٹ نہ جانا۔‘

جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 17 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں، اس کے علاوہ اُن کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 13 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

بیس سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ گزشتہ سال ہی وہ تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں تاہم وہ کچھ دن کے بعد پاکستان واپس آگئی تھیں۔

جنت مرزا آج کل اپنی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے ایک اعشاریہ 8 ملین یعنی 18 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اُنہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اُن کی دلکش تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔