سی سی آئی کا بدھ کو بلایا گیا اجلاس مؤخر

January 26, 2021

مشترکہ مفادات کونسل کا آئندہ بدھ کو طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 27 جنوری کو شیڈول تھا۔

اجلاس میں مردم شماری کا نوٹیفکیشن جاری ہونا تھا، سی سی آئی اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سی سی آئی اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت 27 جنوری کو پارلیمانی پارٹی اجلاس کے باعث ملتوی کیا گیا۔