اپوزیشن اس وقت بات کرنے کی مضبوط پوزیشن میں نہیں،تجزیہ کار

January 26, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا مریم نواز کے بیان کی روشنی میں اپوزیشن کا رویہ درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کیلئے ماحول نہیں بنارہی ہے اپوزیشن کیا با ت کرے گی

منیب فاروق نے کہا کہ مریم کا بیان سیاسی ہے اپوزیشن اس وقت بات کرنے کی مضبوط پوزیشن میں نہیں ہے، پی ڈی ایم جلسوں میں زیادہ مجمع اکٹھا کرنے میں ناکام نظر آئی، اپوزیشن جماعتیں جتنا مرضی زور لگالیں حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے مطلوبہ چیز ا ن کے پاس نہیں ہے، اپوزیشن کے پاس تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کیلئے درکار اکثریت نہیں ہے

اپوزیشن اپنے ووٹر سپورٹرز کوا نگیج رکھنے کیلئے ایسی باتیں کررہی ہے،پی ڈی ایم کے بیانیے مسلسل تبدیل ہوتے رہے ہیں ہر جماعت اپنا ایجنڈا چاہتی ہے، حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر چوہدری پرویز الٰہی کی وجہ سے جاری ہوتے ہیں۔