2037 کلو منشیات برآمد، 8افراد گرفتار

January 26, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) انٹی نارکوٹکس فورس نے 14ملک گیر کاروائیوں کے دوران 2037 کلو گرام منشیات اور 120لٹر ممنوعہ کیمیائی مواد برآمد کر لیاجس کی بین الاقوامی مالیت 757 ملین امریکی ڈالر ہے ,منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 5 گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 200 کلو گرام چرس ، 58 کلو گرام ہیروئن ، 1 کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس)، 715 کلو گرام مارفین ، 1063 کلو گرام افیون اور 120لٹر ایسیٹک اینہائیڈرائیڈ شامل ہے۔