افسران دفتری کام بروقت کریں، سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی

January 26, 2021

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارشد محمودنے وزارت کے مختلف ونگ کے افسران سے ان کے شعبوں کے کام اور پراگرس کے حوالے س بریفنگ لی۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روز آئی ایل ونگ، ٹیکنیکل ونگ، ایڈمنسٹریشن، آرگنائزیشن اور فنانس کے شعبوں کے ہیڈز نے وفاقی سیکرٹری بریفنگ دی ، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ دفتری کام کو بروقت اور زیادہ دلجمعی سے کیا جائے، تمام کیسز رولز کی تفصیلات کے ساتھ آگے بھجوائے جائیں، ٹیکنیکل معاملات کو زیادہ توجہ سے دیکھا جائے۔