4 سالہ بچی ماں کے حوالے

January 26, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چار سالہ جنت کو دادا دادی سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا بچی کا اپنی ماں کے ساتھ جانے سے انکار ، چیخ و پکار کرتی رہی بچی دادا دادی کے ساتھ جانے کی ضد کرتی رہی جسٹس شہرام سرور چوہدری نے بچی حوالگی کیس کی سماعت کی،بچی کی ماں نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بچی کو اسکے والد نے جرمنی سے پاکستان دادا دادی کے پاس غیر قانونی طور پر بھیجا بچی کا والد اسی الزام میں جرمنی کی جیل میں قید ہے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس امر کا نوٹس لے اور بچی ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے فاضل عدالت نے بچی ماں کے حوالے کر دی۔