امریکا، جوہری معاہدے کی تعمیل کرتے ہوئے ایران پر سے پابندیاں ختم کرے، روس

January 26, 2021

ماسکو میں ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے، خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو اور ایران نے 2015 میں ہونے والے ایران جوہری ڈیل بچانے پر زور دیا ہے۔

اس حوالے سے روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سب سے اہم موضوعات میں ایک ایران جوہری ڈیل کو بچانا ہے۔

ایرانی جوہری معاہدہ بچانے کی کوششوں پر ایرانی وزیرخارجہ نے روس سے اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کو تہران پر سے پابندیاں ختم اور ایران جوہری معاہدے کی تعمیل کرنی چاہیے۔