ٹیکسوں پر ملک و معیشت کی ترقی کادارومدار ہے‘شفیع اللہ خان

January 27, 2021

پشاور ( جنگ نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی شفیع اللہ خان نے کہا ہے کہ ضلع دیر لوئر کے چیمبر آف کامرس کو درپیش مسائل و مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور صوبائی حکومت ان کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے کیونکہ ملک کی ترقی میں صنعت وتجارت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کے ٹیکسوں پر ملک و معیشت کی ترقی کادارومدار ہے اس لئے ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میںلوئردیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ہمایون خان، چیمبر آف کامرس کے صدر نورعالم بادشاہ، سینئر نائب صدر عمران خان،ایف بی سی سی آئی کے سابق نائب صدر قیصر خان داودزئی، کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان، واجد خان، محمد ارشد شاہین،محمد اکرام اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔اجلاس میں ضلع دیر لوئر کے اندر ٹیکسوں کے نفاظ ، اکنامک زون کے قیام صنعتوں کے فروغ اور ان کے لئے دفاتر کی تعمیر کے امور پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت کی روشنی میں صوبے میں نئی صنعتوں کے قیام، پرانی صنعتوں کی بحالی و بہتری اور سرمایہ کاروں کو مراعات و تحفظ دینے کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں اور ضلع دیر کے سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے وہ خود بھی ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ ضلع لوئر دیر میں ٹیکسز کے نفاظ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے بات چیت کی جائے گی جبکہ چیمبر آف کامرس کے دفتر کا مسئلہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی تو سط سے حل کر دیا جائے گایہ علاقہ زیتون کے پودے کی کاشت کے لیے انتہائی مفید ہے اور اس کو فروغ دیتے ہوئے اس سے فوائد کے حصول کے لئے صنعتیں لگائی جاسکتی ہیں جس کی بدولت مقامی آبادی کو کو روزگار کے مواقع ملنے کے ساتھ ان کی زندگی میں خوشحالی رونما ہوسکتی ہے ۔