امریکی صدر کا انسدادِ کورونا حکمت عملی کا اعلان

January 28, 2021

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا کی وبا سے بچاؤ کے لیے اپنے منصوبے کا اعلان کردیا۔ منصوبے کے تحت ویکسین کے عمل کو بڑھاکر جہازوں، بسوں اور ٹرینوں میں سفر کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا جائے گا۔ صدر بائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کورونا وائرس کے انسداد کے لیے 198 صفحات پر مشتمل منصوبے پر دستخط کیے۔