کورونا آخری وائرس نہیں،نگرانی کا نظام قائم کرنا ہوگا، پروفیسر تھامس

January 28, 2021

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) کورونا آخری وائرس نہیں،ہ ہمیں مستقل آگاہ رہتے ہوئے نگرانی کا اچھا نظام قائم کرنا ہوگا، یہ باتیں گزشتہ روز کامسٹیک کی عالمی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جرمنی کی ٹیو بینگٹن یونیورسٹی کےپروفیسر ڈاکٹر تھامس افٹنرنے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے لوگوں سے معلومات کا تبادلہ کرنا ہوگا، اس وقت یہ سب سے اہم بات کہ ہم سب کو کورونا کی وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔ کوآرڈنیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری نے کہا کہ استعداد سازی کے لئے اس طرح کی بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔ وائرل بیماریوں سے متعلق تحقیق انتہائی ضروری ہے کیونکہ وائرل بیماریاں سرحدیں نہیں پہچانتیں۔ ڈاکٹر چودھری نے کہا کہ پوری دنیا کے اداروں کو تحقیق کیلئے جوڑنا ہماری ذمہ داری ہے۔