1 منٹ میں سب سے زیادہ پاپ کارن کیچ کرنے کا ریکارڈ

January 28, 2021


امریکی شہری ڈیوڈ رش نے ایک منٹ کے اندر منہ سے سب سے زیادہ پاپ کارن کیچ کرنے کا ریکارڈ بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔

انوکھا کام کر کے دنیا میں نام بنانے والے افراد کچھ بھی کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کر انے کے خواہش مند ہیں،اسی طرح کا ایک انوکھا ریکارڈ امریکا کے شمال مغربی حصے میں واقع ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے شہری نے اپنے پڑوسی کی مدد سے بنایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کا پڑوسی تھوڑے فاصلے سے پاپ کارن پھینک رہا تھا اور وہ منہ سے انہیں پکڑ رہے تھے ۔

ڈیوڈ رش نے ایک منٹ میں 54 پاپ کارن منہ سے کیچ کر کے عالمی ریکارڈ بنایا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج 37 ریکارڈ برابر کردئیے ۔

امریکی شہری اس سے قبل بھی 150 بار مختلف انوکھے کام کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرواچکا ہے ۔