اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات اوپن کرانے کیلئے آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ

January 30, 2021


اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات اوپن کرانے کے لیے آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں کے رابطے جاری ہیں۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کو دونوں ایوانوں سے منظور نہیں ہونے دیا جائے گا، پیر کو قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں میں مزید مشاورت ہوگی۔

پیپلز پارٹی نے آئینی ترمیم کی مخالفت کا دو ٹوک فیصلہ کر لیا۔