حکومت نے عوام پر منہگائی کا ایک اور بم مار دیا، قمر زمان کائرہ

February 01, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا مہنگائی سے متعلق کہنا ہے کہ حکومت نے عوام پرمنہگائی کا ایک اور بم مار دیا ہے ۔

قمر زمان کائرہ نے احتساب عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم اس منہگائی کی پر زور مذمت کرتے ہیں، پیٹرول بڑھتا ہے، آٹا بڑھتا ہے، نہیں بڑھتی تو تنخواہ نہیں بڑھتی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کیس میں مسلسل تاخیر کی جارہی ہے، عدالتوں کےواضح احکامات کے بعد خورشید شاہ کو جیل میں رکھنا پری ٹرائل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خورشید شاہ عدالت میں بے گناہ ثابت ہوں گے، ہمیں امید ہے خورشید شاہ سے جلد انصاف ہوگا۔