پی ٹی آئی حکومت پٹرول پر عوام سے 40 روپے ٹیکس لے رہی ہے، شاہد خاقان

February 02, 2021

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پٹرول پر عوام سے 40 روپے ٹیکس لے رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ٹیلی فون پر لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پٹرول 111 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، عوام سے 40 روپے ٹیکس لیا جارہا ہے، ایک عام آدمی کیسے زندگی گزارے؟


سابق وزیراعظم نے مزید کہاکہ پٹرول کی قیمت عالمی منڈی کے حساب سے 70 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔