لاہور: امام مسجد کے قتل کے الزام میں اس کی بیوی گرفتار

February 03, 2021


لاہور کے علاقے شالیمار میں امام مسجد کے قتل کے معاملے میں پولیس نے مقتول امام مسجد قاری آصف کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امام مسجد کے قتل میں اس کی بیوی ہی ملوث نکلی، ملزمہ کے قتل میں ملوث ہونےکا ثبوت ملنے کے بعد اس کی گرفتاری کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اشرف عثمان کے ساتھ مل کر قاری آصف کو قتل کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے دو روز قبل ملزمہ کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔

شارق جمال کا کہنا تھا کہ ملزمہ اشرف عثمان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔