مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء اسپتال سے گھر منتقل

February 08, 2021

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء کو اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا، مہرالنساء گزشتہ روز گالف کی کار ڈرائیو کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھیں، اسپتال میں ان کے سر کی سرجری کی گئی تھی۔

مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء کو شریف میڈیکل سٹی اسپتال جاتی امراء سے گھر منتقل کر دیا گیا، ان کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر بتائی گئی ہے۔

گزشتہ روز مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ مہرالنساء کو حادثے میں سر پر چوٹ آئی ہے جس کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں سرجری کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

مریم نواز نے مہرالنساء کی چوٹ کے باعث حیدرآباد روانگی منسوخ کر دی تھی۔