• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی بیٹی مہر النسا حادثے میں زخمی، سر کی سرجری

مریم نواز کی بیٹی مہر النسا حادثے میں زخمی، سر کی سرجری


لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدرمریم نواز شریف کی بڑی صاحبزادی مہر النسا حادثے میں زخمی ہوگئیں، آئی سی یو میں روبہ صحت ہیں۔مسلم لیگ (ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز کی بڑی صاحبزادی کو لاہور میں سر پر شدید چوٹ آنے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ مہر النسا اس وقت آئی سی یو میں ہیں، تاہم الحمداللہ اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صاحبزادی کے آئی سی یو میں ہونے کی وجہ سے مریم نواز شریف کی حیدر آباد روانگی منسوخ کر دی گئی ہے،مہر النسا کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کیلئے اپیل ہے ۔

تازہ ترین