سندھ میں کورونا سے 14مریضوں کا انتقال، 538 نئے کیسز

February 10, 2021

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14مریض انتقال کرگئے جبکہ 538 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 623 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11015 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 538 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 4.8 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں14 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد4171 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 2831299 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 252295 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 623 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 229215 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 18909 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 18339 گھروں میں، 9آئسولیشن سینٹرز میں اور561 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ518مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 66 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

538 نئے کیسز میں سے263 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی 121، ضلع جنوبی 70، ضلع وسطی 39، ضلع غربی 15 ، کور نگی 11 اور ملیر سے 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح حیدرآباد 54، میرپور خاص31، ٹھٹھہ 25، شہید بے نظیر آباد 22، دادو 20، بدین، مٹیاری، ٹنڈو الہیار اور جیکب آباد 11 ۔ 11، قمبر 10، جامشورو اور لاڑکانہ 9 ۔ 9، سجاول 5، عمر کوٹ 4، خیرپور اور شکارپور 3۔ 3، نوشہرو فیروز 2، گھوٹکی اور سکھر میں سے1۔ 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔