وزیرِاعظم نے راولپنڈی میں نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی

February 11, 2021


وزیرِاعظم عمران خان نے راولپنڈی میں نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالہ لئی منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نےراولپنڈی میں نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں نالہ لئی منصوبے کا تخمینہ 75 ارب روپے ہے، اور یہ منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اس منصوبے کے تحت نالہ لئی کے دونوں اطراف ایکسپریس وے تعمیر کی جائے گی۔