سینیٹ انتخابات میں ٹکٹس میرٹ پر دیں گے: عمران خان

February 12, 2021

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں سینیٹ کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ٹکٹس میرٹ پر دیں گے، کوشش ہے اس بار سینیٹ انتخابات میں پیسہ نہ چلے۔


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خواہشمند افراد کی قابلیت اور پارٹی کے لیے خدمات کا جائزہ لیں گے۔

سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کا حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔