وزیرِاعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

February 12, 2021

وزیرِاعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر لاہور پہنچ گئے، وہ ایوانِ وزیرِاعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیرِ اعظم عمران خان کو سینیٹ الیکشن اور پنجاب کے سیاسی و انتظامی امور پر بریف کریں گے۔

لاہور میں وزیرِاعظم عمران خان صحت کے شعبے سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور متعلقہ حکام انہیں بریف کریں گے۔

دورۂ لاہور کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو خوراک کے شعبے میں حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

وزیرِ خوراک علیم خان وزیرِاعظم عمران خان کو گندم کی امدادی قیمت پر بریفنگ دیں گے۔

وزیرِاعظم عمران خان لاہور کے دورے کے دوران جیلانی پارک میں میواکی جنگل منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔