کراچی: پولیس پر حملے کے کیس میں 2 ملزمان عدم شواہد پر بری

February 15, 2021

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے لاک ڈاؤن میں مسجد بند کرانے کے معاملے میں پولیس پر حملے کے کیس میں دو ملزمان کو عدم شواہد پر بری کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے ندیم اور جواد کو مقدمے میں عدم شواہد پر بری کرنے کا فیصلہ سنایا، دونوںملزمان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وکیل ملزمان نے بتایا کہ کیس میں دونوں ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت لی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے لیاقت آباد میں پولیس پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد ملزمان کے خلاف گزشتہ سال لیاقت آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔