وزیراعلیٰ سندھ نے سرپرائز دینے کی بات کی، ناصر حسین شاہ

February 15, 2021


صوبائی وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے سرپرائز دینےکی بات کی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سر پرائز تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سینیٹ کا ٹکٹ ہی رزلٹ ہوتا ہے، کسی پیراشوٹر، سرمایہ کار کو ٹکٹ دینے سے اختلافات پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کے سینئر ورکرز کو بھی تحفظات ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے 10 سیٹوں کا بالکل نہیں کہا، وزیر اعلیٰ نے سرپرائز دینے کا کہا ہے، جو 3 تاریخ کو ضرور ملے گا۔