سعودی عرب: نئی کورونا ویکسین کی جانچ کا عمل جاری

February 15, 2021

سعودی عرب میں نئی کورونا ویکسین کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت صحت کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے پاس ایک سے زائد ویکسین ٹیسٹ کے مرحلے میں ہیں۔

سعودی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جلد ہی ویکسین پورے ملک میں فراہم کی جائے گی۔

وزارتِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ ویکسین 16 سے 18سال سے زائد عمر کے افراد کو دینے کی اجازت ہوگی۔