برطانیہ، کورونا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا روڈ میپ اگلے ہفتے جاری ہوگا

February 16, 2021

برطانیہ میں کورونا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا روڈ میپ اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔

وزیراعظم بورس جانسن کہتے ہیں کوشش ہے کہ یہ لاک ڈاؤن آخری ہو۔

برطانیہ میں کورونا سے 230 اموات ہوئیںاور 9 ہزار 765 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ادھر کورونا پابندیوں کے دوران شادی کی تقریب میں شرکت پر برطانوی شہر بلیک برن کے میئر افتخار حسین کو مستعفی ہونا پڑگیا۔

شادی میں شرکت پر میئر بلیک برن افتخارحسین سمیت 9 افراد پر 2 سو پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔