راشد خان بھی بابر اعظم کے معترف

February 16, 2021

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے دہائی کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیے جانے والے راشد خان بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے معترف ہوگئے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں راشد خان نے ویرات کوہلی، ولیمسن، روٹ، اسمتھ اور بابراعظم کو دنیا کے ٹاپ پلیئر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایسا بیٹسمین ہے جس کے سامنے کوئی غلطی نہیں ہوسکتی ہے۔


افغان کرکٹر نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کو دنیا کی ٹاپ تین لیگز میں سے ایک قرار دیا ہے۔

راشد خان پہلی پی ایس ایل کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں اور کہا کہ میں لاہور قلندرز کو اپنی پرفارمنس سے بہترین نتائج دلانے کی کوشش کروں گا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کہہ چکے ہیں ہم پی ایس ایل 6 میں کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ راشد خان، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ کے ساتھ دنیا کے ٹاپ تھری بولرز ہمارے پاس ہیں۔