انڈونیشیا میں بارش‘ تودے گرنے سے 10 افراد ہلاک

February 17, 2021

جکارتا ( نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا پر ہونے والی شدید اور موسلا دھار بارش کے باعث تودے گرنے کی وجہ سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور کئی دیگر لاپتا ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق لاپتا افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں اور امدادی ٹیمیں مختلف مقامات پر انہیں تلاش کررہی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایک روز قبل ہی دوسرے علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے 21 افراد گھروں میں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ 17 ہزار جزائر پر مشتمل انڈونیشیا میں ہر سال شدید بارش کی وجہ سے سیکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔