اہلیہ اور ساس سے پریشان بھارتی اداکار سندیپ نے خودکشی کرلی

February 17, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم ” دھونی ” میں کام کرنے والے سندیپ ناہر نے انہی کی طرح اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بولی وڈ ہنگامہ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سندیپ نے خودکشی کرنے سے چند گھنٹے قبل فیس بک پر 10 منٹ طویل دورانیے کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی ۔سندیپ نے اپنی ذہنی حالت کا ذمہ داراہلیہ اورساس کو ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زندگی میں کسی قسم کا کوئی سکون باقی نہی رہا، وہ نجی اور پیشہ ورانہ مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔اداکار نے کہا کہ میں نے زندگی میں بدترین وقت دیکھا لیکن کبھی خود کو اسطرح ٹوٹتے ہوئے محسوس نہیں کیا جیسا کہ اب کررہا ہوں۔ میں بہت پہلے ہی مرچکا ہوتا لیکن میں نے یہ سوچ کر خود کو کچھ وقت دیا کہ معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔ایم ایس دھونی میں سشانت سنگھ کے والد کا کردار ادا کرنے والے اداکار انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ سندیہ بہت خوش وخرم انسان تھا۔ اس سے میری ملاقات فلم کے سیٹس پر ہوتی تھی، میرے اس کے ساتھ 2 یا 3 مناظرہی تھے لیکن وہ بلاشبہ ایک اچھا اداکار تھا۔اداکار نے ویڈیو کے کیپشن میں ایک جگہ بولی وڈ کو ” بہت ساری سیاست کے ساتھ ایک جعلی جگہ ” قراردیتے ہوئے کہا کہ بہت سے معاہدے سائن کرنے کے باوجود آپکو تبدیل کردیا جاتا ہے، یہاں کے لوگ بہت بےحس ہیں۔ممبئی پولیس کی جانب سے اداکار کی خودکشی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔سندیپ نے سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ 2016 میں فلم ”ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ اسٹوری اور اکشے کمارکےساتھ فلم کیسری (2019) میں کام کیا تھا۔