مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کا نیا ڈرامہ، وادی میں مکمل ہڑتال

February 17, 2021

مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا ہے کا تاثر دینے کیلئے مودی حکومت نے نیا ڈرامہ رچایا ہے اور قابض بھارتی فوج نے یورپی یونین کے مخصوص وفد کو سری نگر کا دورہ کرایا۔

کے ایم ایس کے مطابق وادی کے حقائق چھپانے کیلئے لال چوک سمیت کئی علاقوں سے بنکرز ہٹا دیےگئے۔ ضلعی کونسل کے ارکان کو یورپی وفد سے ملنے نہیں دیا گیا۔

نام نہاد دورے کے موقع پر حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ وادی میں 'پاکستان زندہ باد' کشمیر بنے گا پاکستان، یورپی یونین جاگو‘ کے پوسٹرز چسپاں کیے گئے تھے۔