دنیا: کورونا وائرس کے کیسز 11 کروڑ 9 لاکھ سے متجاوز

February 19, 2021

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 9 لاکھ 14 ہزار 111 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 24 لاکھ 54 ہزار 263 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 25 لاکھ 99 ہزار 783 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 95 ہزار 449 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 58 لاکھ 58 ہزار 244 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 5 ہزار 309 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 85 لاکھ 23 ہزار 524 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 93 لاکھ 14 ہزار 794 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 121 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 87 لاکھ 3 ہزار 421 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 56 ہزار 123 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 9 لاکھ 63 ہزار 394 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 43 ہزار 610 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 30 ہزار 626 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 82 ہزار 396 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 39 ہزار 31 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 387 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 40 لاکھ 83 ہزار 242 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 83 ہزار 393 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 35 لاکھ 36 ہزار 648 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 66 ہزار 704 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 31 لاکھ 21 ہزار 687 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 94 ہزار 887 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 27 لاکھ 65 ہزار 412 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 27 ہزار 821 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 26 لاکھ 16 ہزار 600 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 67 ہزار 547 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 23 لاکھ 72 ہزار 209 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 450 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 29 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 84 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 816 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 245 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 243 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 527 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 506 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 34 ہزار 754 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 86 لاکھ 2 ہزار 515 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 24 ہزار 139 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 626 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 31 ہزار 840 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔