دنا نیر نے ماہرہ خان سے کیا کہا؟

February 20, 2021

چند سیکنڈز کی ویڈیو سے سوشل میڈیا اسٹار بن جانے والی لڑکی دنانیر مبین نے پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گزشتہ روز ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر دنانیر کی طرح مختلف انداز میں دوستوں کے ہمراہ پارٹی کی وڈیو پوسٹ کی تھی جس میں مومل شیخ بھی شامل تھیں۔

انسٹاگرام اسٹوریز پر دنانیر نے ماہرہ خان کی وڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور انہیں ’کوئین‘ قرار دیا۔

دنانیز نے لکھا کہ ماہرہ خان آپ بہت اچھی ہیں، آپ نے میرے لئے جو الفاظ استعمال کئے اس کے لئے شکریہ۔

گزشتہ روز ماہرہ خان نے وڈیو کے ساتھ پیغام میں دنانیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔