نیپرا نے کے الیکٹرک سے سسٹم بہتر بنانے کی تفصیل مانگ لی

April 26, 2016

نیپرا نے کے الیکٹرک سے گرمیوں میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات مانگ لیں ۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کو خط لکھا ہے جس میں سوال کیا گیا ہے کہ ادارے نے گرمیوں میں بجلی کی پیداوار بڑھانے اور سسٹم کی بہتری کے لئے کیا کیا؟

نیپرا نے کے الیکٹرک سے اس سوال کا14 روز کے اندر جواب مانگا ہے ۔ کے الیکٹرک سے کہا گیا ہے کہ وہ رواں مالی سال جولائی تا مارچ ہر سہ ماہی کی تفصیلات پیش کرے۔ خط میں کہا گیا کہ ہدایات پر عمل نہ ہوا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔