وزیراعلیٰ نے انکوائری کے بعد لیاقت خٹک کو عہدے سے فارغ کیا، کامران بنگش

February 20, 2021

خیبر پختونخوا میں لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹانے کے حوالے سے اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

کامران بنگش نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ امیدوار کو سپورٹ کرنے پر لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹایا ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے انکوائری کے بعد لیاقت خٹک کو عہدے سے فارغ کیا۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت خٹک اور اہل خانہ نے مخالف امیدوار کو سپورٹ کیا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ محمود خان نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد لیاقت خٹک کو ہٹایا۔