دنیا: کورونا وائرس کیسز 11 کروڑ 16 لاکھ سے متجاوز

February 21, 2021

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 16 لاکھ 54 ہزار 17 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 24 لاکھ 72 ہزار 387 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 23 لاکھ 97 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 94 ہزار 2 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 68 لاکھ 24 ہزار 596 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 9 ہزار 875 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 6 ہزار 473 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 92 لاکھ 97 ہزار 326 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 17 ہزار 198 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 88 لاکھ 99 ہزار 272 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 56 ہزار 339 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 9 لاکھ 91 ہزار 651 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 46 ہزار 6 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ 39 ہزار 148 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 82 ہزار 876 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 51 ہزار 984 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار 365 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 41 لاکھ 5 ہزار 675 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 84 ہزار 147 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 35 لاکھ 83 ہزار 135 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 67 ہزار 101 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 31 لاکھ 33 ہزار 122 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 95 ہزار 486 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 27 لاکھ 95 ہزار 796 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 27 ہزار 983 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 26 لاکھ 31 ہزار 876 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 68 ہزار 343 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 23 لاکھ 88 ہزار 417 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 457 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 691 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 84 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 831 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 329 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 38 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 905 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 601 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 174 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 395 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 86 لاکھ 86 ہزار 242 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 24 ہزار 466 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 616 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 34 ہزار 107 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔