آپ آف لائن ہیں
جمعرات19؍ رجب المرجب 1442ھ4؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان: کورونا وائرس کیسز 5 لاکھ 71 ہزار 174 ہو گئے


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 329 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 38 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 905 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 601 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 174 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 395 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 86 لاکھ 86 ہزار 242 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 24 ہزار 466 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 616 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 34 ہزار 107 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 55 ہزار 834 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 288 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 67 ہزار 345 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 204 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار 886 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 32 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 43 ہزار 402 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 488 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 979 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 199 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 777 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 288 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید