افغان امن عمل میں امریکی کوششوں میں تعطل،روس متحرک

February 22, 2021

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) امریکہ میں انتقال اقتدار کے مرحلے کے باعث افغان امن عمل میں تعطل جاری ہے، اس دوران روس کی جانب سے متحرک کردار کا آغاز کیا گیا ہے۔ روس نے افغان امن عمل کے دوبارہ آغاز کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔روسی صدر کے خصوصی نمائندہ تین روز قبل پاکستان کا دورہ کر چکے،افغان وزیر خارجہ آئندہ ہفتے ماسکو جائیں گے، روسی حکومت افغان عمل میں مثبت کردار ادا کرنےکی خواہاں ہے۔ روس کی جانب سے خطے میں افغان امن کے اہم کرداروں سے رابطے استوار کیے جا رہے ہیں۔