سیف ﷲ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر PTI کراچی اجلاس میں ہنگامہ

February 22, 2021

کراچی (این این آئی)انصاف ہاؤس کراچی میں ایم پی اے خرم شیر زمان کی سربراہی میں اجلاس ہوا ،جس میں اراکین اسمبلی و عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی،اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سیف ﷲ ابڑوکو ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سینٹ کا ٹکٹ دینے پر شدید تحفظات کااظہارکیا گیا، اجلاس میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیف ﷲ ابڑو پیپلزپارٹی کی قیادت کا قریبی ساتھی رہا ہے ، سیف ﷲ ابڑو2018 میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے جبکہ متعدد رہنما ایسے بھی ہیں جو سالہاسال پارٹی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اجلاس میں تحریک انصاف قیادت سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ، اجلاس میں اس بات پر متفقہ طور پرفیصلہ کیا گیا کہ وہ سینٹ میں سیف ﷲ ابڑو کو سپورٹ نہیں کرینگے۔واضح رہے کہ کراچی ریجن سے قبل حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے سیف ﷲ ابڑو کو سینٹ کا ٹکٹ دینے پر پہلے ہی تحفظات کا اظہار کیا جاچکاہے۔