ساجد سدپارہ نے والد کی بیس کیمپ کی آخری ویڈیو جاری کردی

February 22, 2021

کے ٹو کی سرما مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہو کر ہلاک ہونے والے پاکستانی کوہِ پیما علی سدپارہ کی بیس کیمپ میں گزاری آخری رات کی ویڈیو ساجد سدپارہ نے جاری کرتے ہوئے اسے زندگی کی دشوار ترین رات قرار دیا ہے۔

ساجد سدپارہ نے والد اور ساتھی کوہِ پیماؤں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ساتھی کوہِ پیماؤں، ٹیم اور والد کے ہمراہ میری زندگی کی طویل ترین اور دشوار ترین رات۔‘

ساجد سدپارہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیس کیمپ میں موجود تمام کوہ پیما اپنے کوہِ پیمائی کے سامان کی دیکھ بھال اور حفاظت میں مصروف ہیں۔

ٹوئٹ میں ساجد سدپارہ نے جعلی اکاؤنٹ کو فالو کرنے سے بھی خبردار کیا اور اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی ویڈیوز جعلی اکاؤنٹ سے شیئر کی جارہی ہیں جو سراسر غلط فعل ہے۔

اس سے قبل محمد علی سدپارہ کی پہاڑوں سے محبت رکھنے والوں کے لیے مشہور گیت ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ پر رقص کرنے کی ویڈیو زیر گردش رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے حکومت گلگت ٹوارزم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں والد کی موت کی تصدیق کی تھی۔

45 سالہ علی سدپارہ کو موسم سرما میں دنیا کی بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ کوہ پیمائی میں اپنی مہارت کی وجہ سے انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل ہوئی۔