آصف زرداری کا تھر کے عوام سےساتھ دینے پر اظہار تشکر

February 22, 2021

سابق صدر آصف علی زرداری نے پی پی کی جیت پرتھر کے عوام سے ساتھ دینے کے لیے اظہار تشکر کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے این اے221 تھرپارکر میں ضمنی انتخاب میں سید امیر علی شاہ جیلانی کی جیت پر تھر کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوا کہ بھٹو شہید اور عوام کا رشتہ اٹوٹ ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ سید امیر علی شاہ جیلانی کی جیت جانثار جیالوں کی محنت کا ثمر ہے، صحت اجازت دیتی تو پارٹی کارکنوں کے ساتھ فتح کا جشن مناتا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللّہ تھر ترقی یافتہ علاقہ بنے گا۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار امیرعلی شاہاین اے221 تھرپارکر میں ضمنی انتخاب جیت گئے ہیں۔